ملتان: غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کا ازسرنوڈیٹا تیار کرنیکا فیصلہ 

ملتان: غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کا ازسرنوڈیٹا تیار کرنیکا فیصلہ 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ا یم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے دھوکے سے عوام کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تا کہ عوام کی جمع پونجی ان غیر قانونی اورغیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں میں ضائع نہ ہو۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے شعبہ اربن پلاننگ اور ہاریزن ٹیلی ٹیک کمپنی سے بریفنگ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ڈائریکٹر اربن پلاننگ (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

خواجہ وقاص کو ہدایت کی کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا ازسر نو ڈیٹا تیار کیا جائے۔ اور ان کے خلاف کاروائی تیز کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان حالات میں عوام کا بھی اخلاقی طور پر فرض بنتا ہے کہ وہ کسی بھی ہاؤسنگ سکیم میں پلا ٹ خریدنے سے پہلے ایم ڈی اے سے رابطہ کریں یا ایم ڈی اے کی ویب سائٹ پر ہاؤسنگ سکیم کا موجودہ سٹیٹس چیک کر لیں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا ہے کہ ایم ڈی اے میں ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن وقت کا تقاضا ہے۔ جس سے شہریوں کی جائیداد کا تحفظ وابستہ ہے۔ خاص طور پر COVID کے دوران اس پراسس کی بہت ضرورت ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کیا جائے۔ اور حکومتی SOP پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عارف ضیاء گجر،ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن شاکر عباس بزدار،ڈائریکٹر اربن پلاننگ خواجہ وقاص، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ راؤ ذکا الرحمن،ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ طاپر شاہ،سی ای او ہاریزن ٹیلی ٹیک کمپنی کاشف پراچہ و دیگر سٹاف اورایم ڈی اے کے دیگر آفیسران و فیلڈ سٹاف شریک تھے۔

خطاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -