سندھ رینجرزکا نگرپارکر میں  فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 

    سندھ رینجرزکا نگرپارکر میں  فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرزسندھ کی جانب سے سِول انتظامیہ اور الاشرف ویلفیئر ٹرسٹ میر پور خاص کے تعاون سے اندرونِ سندھ نگرپارکر کے علاقے برٹالا/ چھوریو گوٹھ اور اس سے ملحقہ گوٹھو لالوکی ڈھانی اور ورنیا کی ڈھانی کے لوگوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے غریب اور مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔ اس موقع پر فری میڈ یکل کیمپ میں میڈیکل اسپیشلسٹ، آنکھوں کے اسپیشلسٹ، چیسٹ اسپیشلسٹ، بچوں کے اسپیشلسٹ، گائنا کالوجسٹ، ای این ٹی اسپیشلسٹ، جلدی امراض اسپیشلسٹ، لیڈی ڈاکٹرز اور رینجرز کے ڈاکٹرز نے 800سے زائد مریضوں جن میں خواتین،بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا طبی معائنہ کیااورمفت ادویات فراہم کیں۔ میڈیکل کیمپ میں موبائل لیبارٹری کے ذریعے مریضوں کے مختلف مفت ٹیسٹ کیے گئے۔