ملو چھت میں ترقیاتی کاموں کو عملی شکل دیں گے، فردوس عاشق اعوان

 ملو چھت میں ترقیاتی کاموں کو عملی شکل دیں گے، فردوس عاشق اعوان

  

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور رکن صوبائی اسمبلی چودھری احسن سلیم بریار کا یونین کونسل سیدانوالی کے موضع ملوچھت میں سوئی گیس کی فراہمی پر شعلہ رو نمائی کا افتتاح۔شعلہ رونمائی کی تقریب میں پی ٹی آئی کے مقامی قیادت، عمائدین علاقہ اور خواتین و حضرات نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور ایم پی اے چودھری احسن سلیم بریار کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی پی 38کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار احسن سلیم بریار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے پر اہلیان ملوچھت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء کے جنرل الیکشن کے چند ہفتے قبل جب میرے حلقہ انتخاب میں سیدانوالی سمیت دیگر یونین کونسلز کو شامل کردیا گیا تب بھی ملوچھت کے غیور عوام نے اپنی بیٹی اور بہن کو ووٹ کی عزت سے نوازا جبکہ پی پی 38کے ضمنی انتخاب میں دوبارہ اعتماد کا اظہار کرکے اپنی بیٹی پر مزید ذمہ داریاں ڈال دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملوچھت میں گیس کی فراہمی کا وعدہ پورا کردیا ہے اور ضمنی انتخاب میں مہربانی پر مزید ترقیاتی اسکیموں کو عملی شکل دیں گے۔ انہوں نے ملوچھت کی بیٹیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج ملوچھت کا جلد افتتاح کیا جائے گا تانکہ وہ اعلیٰ تعلیم اپنے علاقہ میں ہی حاصل کرسکے۔نومنتخب ایم پی اے چودھری احسن سلیم بریار نے اہلیان ملوچھت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ علاقہ کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ 

فردوس عاشق

مزید :

پشاورصفحہ آخر -