بھونگ، مندر کی تزئین وآرائش، اخراجات شرپسندوں سے وصول کرنیکا فیصلہ 

بھونگ، مندر کی تزئین وآرائش، اخراجات شرپسندوں سے وصول کرنیکا فیصلہ 

  

بہاولپور،صادق آباد(بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی)بھونگ مندر کا کام مکمل  ہوگیامندر کو ہندو کمیونٹی کے حوالہ کر دیا گیا،تفصیل کے مطابق انتظامی افسروں نے بھونگ گنیش مندر کا دورہ کیامندر کی تزئین و آرائش کے کام مکمل ہونے کے بعد مندر ہندو کمیونٹی کے حوالہ کردیا گیا اس موقع پر سیکٹر کمانڈر رینجرز عدنان دانش،ممبران ضلع امن کمیٹی علامہ عبدالرؤف ربانی، ریاض احمد نوری،خواجہ محمد ادریس، بابر زمان اور بھیا رام بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے بتایا کہ مندر کے اندر تیزین و آرائش کا کام مکمل کرلیا ہے، مندر کی سیکورٹی کے لیے چار دیواری بنائی جارہی ہے، مندر کی مورتی کا کام کچھ عرصہ تک مکمل ہوجائے گامندر کی تزئین و آرائش کا کام کے اخراجات شرپسندوں سے ہی وصول کئے جائیں گے،پولیس نے منتقل طور پر سیکورٹی کا پلان ترتیب دے دیا ہے، پولیس کی طرف سے سیکورٹی کلیئر ہونے کے بعد جانے والے تمام ہندو بھائی بہنوں کو گھر لے آئیں گے،جب کہ اس موقع پر ممبر مندی کمیٹی موہن جی نے بتایا کہ مندر کی رینویشن کا کام مکمل ہوگیا ہے انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے کاموں پر مطمئن ہیں، جب کہ مورتی کا کام دو ماہ تک مکمل ہو گا۔بھونگ کے اندر موجود گنیش مندر پر حملہ کرنیوالوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے مزید چار افراد پولیس نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے،ذرائع کے مطابق بھونگ مندر پر حملہ کرنیو الے ملزمان کی گرفتاریوں کاسلسلہ جاری مزید چار ملزمان یاسر،لیاقت لاکا،جلیل جوائیہ اور حفیظ جوائیہ کو پولیس نے گرفتار کر لیااور نامعلومقام پرمنتقل کردیا،۔بھونگ واقعے کے بعد رحیم ہار خان پولیس کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر سپریم کورٹ کی جانب سے سوال اٹھایا گیا تھا اور فوری ملزمان کی گرفتاری سمیت کیس کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔جس کے بعد رحیم یار خان پولیس کی دوڑیں لگ گئی اور مقدمہ میں درج افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے بھونگ واقعے میں پچاس سے زائد افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔جن کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔بھونگ کے مندر میں توڑپھوڑ کے واقعہ میں گرفتار38ملزمان کو انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت بہاول پور میں پیش کردیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر فوٹیج کی مدد سے ٹریس کیا گیا تھا خصوصی عدالت انسداد دہشت گردی کے جج ناصر حسین نے ملزمان کو شناخت پر یڈ کے لئے سینٹرل جیل بہاول پور میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -