وزیراعظم عمران خان کا کل دور ہ بہاولپور متوقع،انتظامیہ الرٹ

وزیراعظم عمران خان کا کل دور ہ بہاولپور متوقع،انتظامیہ الرٹ

  

 بہاولپور(بیورورپورٹ)وزیراعظم پاکستان عمران خان 11اگست بروز بدھ ایک روزہ دورے پر بہاول پور پرآئیں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران اسلامیہ یونیورسٹی میں عثمان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف سٹیٹ سائنسز کا سنگ بنیادہ رکھیں گے۔ جس کے لئے جگہ اسلامیہ یونیورسٹی نے فراہم کی ہے ۔ وزیراعظم کے بہاول پور میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ صوبہ جنوبی پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کا سنگ سنگ بنیاد رکھنے کا بھی پروگرام ہے جو بہاولپور میں بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان لال سہانرا میں گرین پاکستان مہم کے تحت شجر کاری کا بھی افتتاح کریں گے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کا پروگرام بہاول پور صوبہ کے حامیوں کی طرف سے متوقع احتجاج کے پیش نظر تبدیل بھی ہوسکتا ہے تاہم سرکاری طورپر وزیراعظم کے دورہ کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

دورہ متوقع

مزید :

صفحہ اول -