اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کا قتل ، شادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ کا سٹاف عثمان بزدار سے کتنی دیر پہلے پہنچا تھا ؟ حیران کن دعویٰ 

اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کا قتل ، شادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ کا سٹاف ...
اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کا قتل ، شادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ کا سٹاف عثمان بزدار سے کتنی دیر پہلے پہنچا تھا ؟ حیران کن دعویٰ 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے نامزد وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کو ڈیفنس میں شادی کی تقریب کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا ، اس تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک تھے ، اب ان کی سیکیورٹی سے متعلق نہایت حیران کن دعویٰ سامنے آیاہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے شریک ہونا تھا اور وزیراعلیٰ ہاﺅس کا سیکیورٹی سٹاف ان سے صرف پانچ منٹ پہلے ہی پہنچا تھا ، وزیراعلیٰ سیکیورٹی سٹاف نے پنڈال کی مکمل کلیئرنس بھی نہیں کی ، سیکیورٹی سٹاف نے پنڈال کو سراغ رساں کتوں کی مدد سے چیک نہیں کیا ، وزیراعلیٰ کی کسی بھی موومنٹ سے قبل سیکیورٹی سٹاف 45 منٹ پہلے پہنچتا ہے ، سیکیورٹی سٹاف کو وزیراعلیٰ کی آمد سے قبل سیکیورٹی کلیئرنس کرنا ہوتی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -