عمرکوٹ کی عمر رسیدہ بزرگ خاتون احساس کفالت سینٹر سے پیسے نہ ملنے پر مایوس

عمرکوٹ کی عمر رسیدہ بزرگ خاتون احساس کفالت سینٹر سے پیسے نہ ملنے پر مایوس
عمرکوٹ کی عمر رسیدہ بزرگ خاتون احساس کفالت سینٹر سے پیسے نہ ملنے پر مایوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )عمرکوٹ ضلع کےگاؤں ڈھورونارو کی عمر رسیدہ بزرگ خاتون نے احساس کفالت سینٹر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ عمرکوٹ کے گاؤں ڈھورونارو سے بلاناغہ دسویں مرتبہ آئی ہے مگر مجھے پیسے نہیں دیے جارہے ، میرے پاس اپنا شناختی کارڈ ٹوکن وغیرہ موجود ہےمگر پیسے لینے کے بجائے ہر روز میں مایوس لوٹ جاتی ہوں ۔

بزرگ خاتون کاکہناتھاکہ پورے ملک میں 12 ہزار روپے مل رہےہیں مجھ غریب کوکیوں نہیں مل رہے میں ، روز اڑوس پڑوس محلے والوں سے کرایہ لیکر آتی ہو مگر روز خالی ہاتھ لوٹنا پڑتا ہے ، بزرگ خاتون کا کہناتھا کہ مجھے واپسی کا کرایہ ڈیوائیز آپریٹر دیتے ہیں ، میڈیا کے توسط سے بزرگ خاتون نے وزیراعظم عمران سے اپیل کی کہ ایک سال ہونےکو ہے میرے پیسے بند ہیں ۔

دوسری طرف احساس کفالت پروگرام کے ضلعی کوآرڈینیٹر خدا بخش مہر نے رابطہ کرنےپر بتایا کہ یہ عمررسیدہ خاتون ہمارے احساس پروگرام کی بینی فشری نہیں ہے اسی وجہ سے ان کو پیسے نہیں مل رہے ہیں ۔ احساس کفالت پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر خدا بخش مہر کا مزید کہنا تھا کہ اس بوڑھی عمررسیدہ خاتون کو اپیلیکیشن دےکر احساس کفالت پروگرام میں اپنا نام کی رجسٹریشن کرانا پڑے گی درخواست کی منظوری کےبعد ہی اس خاتون کو احساس کفالت پروگرام کے پیسے مل سکیں گے .