جشن آزادی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں اجلاس منعقد

جشن آزادی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں اجلاس منعقد
جشن آزادی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں اجلاس منعقد

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کبیر شاہ نےکہاہےکہ دنیامیں قومیں اپناجشن آزادی انتہائی جوش و جذبے کےساتھ منایا کرتی ہیں، قومی دن کوبھرپور طورپر منانےکے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اے ڈی سی ون کبیر شاہ نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن آزادی کے قومی دن کوبھرپور طورپر منانے کے لیے ضلعی سطح پر میونسپل کمیٹی کے پارک میں  ایک مختصر پروگرام ترتیب دیا جائے  ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ  نے کورونا کی ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے آزدای کے قومی دن پر صرف قومی پرچم کو سلامی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ضلع میں کوئی بھی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی ۔

اجلاس میں ڈی او سیکنڈری بلاول ، ڈی او پرائمری ڈوارکو مل پرنسپل بوائز ڈگری کالج قیوم کنبھر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حاجی نور محمد شیخ ، ٹریزری آفیس کےاکاؤنٹنٹ ہریش کمار ، میونسپل کمیٹی اور ٹاؤن کمیٹی کے عملداروں سمیت دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -