کراچی میں گاڑیاں چھیننے میں ملوث سرکاری محکمے کا 16ویں گریڈ کا افسر گرفتار

کراچی میں گاڑیاں چھیننے میں ملوث سرکاری محکمے کا 16ویں گریڈ کا افسر گرفتار
کراچی میں گاڑیاں چھیننے میں ملوث سرکاری محکمے کا 16ویں گریڈ کا افسر گرفتار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کارروائی کی اور  گاڑیاں چھیننے میں ملوث محکمہ سپورٹس کے 16 ویں گریڈ کے افسر  سمیت پورا گروہ گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ملزمان کے گروہ سے 9 عدد قیمتی گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کیا گیا ، ایس ایس پی کے مطابق ملزم کی والدہ مختلف علاقوں پر کار کرائے پر حاصل کرتی ،   کار کو ڈرائیور سمیت ناظم آباد کے ایک مقام تک لایا جاتا جہاں ملزم اسلحہ دکھا کر کار چھین لیتے اور فرار ہو جاتے ۔

ادھر کورنگی نمبر دو میں خاتون کار لفٹر کا دو ساتھیوں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس پر خاتون نے پولیس کو بلا لیا، پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کیا تو علم ہوا کہ خاتون بھی کار لفٹر ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -