برطانوی وزیر اعظم سمندر میں تیراکی کرتے ہوئے ڈوبتے ڈوبتے بچے ، برطانوی اخبار کا دعویٰ

برطانوی وزیر اعظم سمندر میں تیراکی کرتے ہوئے ڈوبتے ڈوبتے بچے ، برطانوی ...
برطانوی وزیر اعظم سمندر میں تیراکی کرتے ہوئے ڈوبتے ڈوبتے بچے ، برطانوی اخبار کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن ( ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن گزشتہ برس موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سکاٹ لینڈ میں سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے کے قریب تھے ۔

العربیہ کے نے برطانوی اخبارات کے حوالے سے کہا کہ بورس جانسن گزشتہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سکاٹ لینڈ گئے جہاں انہوں نے شمال مغربی ساحل پر اپنی اس وقت کی دلہن کیری اور بیٹے ویلفرڈ کے ساتھ وقت گزارا اور اسی دوران سمندر میں نہانے لگے ۔

اخبار دی ٹائمز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ساحل سے دور سمندر کے پانی میں تیز لہریں بورس جانسن کو ساتھ بہا کر لے گئیں ، بورس جانسن مناسب حد تک خود بھی ایک مضبوط تیراک ہیں جو جوش میں آکر ساحل سے دور ہوتے گئے مگر نوبت یہاں تک آگئی کہ انہیں بچانے کیلئے مدد کی ضرورت پڑ گئی ۔

اخبار نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم بورس جانسن ہاتھ پاؤں مارتے واپس پلٹے اور اسی دوران مدد پہنچ گئی اور انہیں پانی سے نکال لیا گیا ۔ ذرائع نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک رہا لیکن اس وقت کوئی افسوسناک واقعہ رونما ہو سکتا تھا۔