ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کےلئے نئے کنٹری ڈائریکٹر کا اعلان کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے پاکستان کے لئے نئے کنٹری ڈائریکٹر کا اعلان کردیا ۔ اے ڈی بی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستا ن کے لئے یونگ یی بینک کے نئے کنٹری ڈائریکٹر ہوں گے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اے ڈی بی کے اعلامیہ میں بتا یا گیا کہ یونگ یی پاکستان میں ریزیڈنس مشن اور آپریشنز کی قیادت کریں گے،کنٹری پارٹنر شپ سٹریجٹی2021-25پر عمل کی نگرانی کریں گے جس کا مقصد اکنامک مینجمنٹ میں بہتری اور ترقی کافرو غ ہے۔
دوسری جانب یونگ یی کا تعیناتی کے بعد اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان میں اے ڈی بی مشن کی قیادت ملنے پر خو ش ہوں،عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے اور معاشی ترقی میں پاکستان کی مدد کی جائی گی۔