مبشر کھوکھر قتل کیس، سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن نے ایک اور شخص کو پکڑ لیا ، اس کا کیا کردار تھا ؟ حیران کن انکشاف

مبشر کھوکھر قتل کیس، سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن نے ایک اور شخص کو پکڑ لیا ، اس کا کیا ...
مبشر کھوکھر قتل کیس، سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن نے ایک اور شخص کو پکڑ لیا ، اس کا کیا کردار تھا ؟ حیران کن انکشاف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے بھائی کے قتل کیس میں ایک اور اہم پیشرفت ہوئی ہے ، سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن نے ایک اور شخص کو گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن کی جانب سے گرفتار کیئے گئے شخص کی شناخت بابر کے نام سے ہوئی ہے ،سی آئی اے اب تک تین ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے ، سی آئی اے کی حراست میں موجود ملزم عمر نے بابر کا نام پولیس کو تحقیقات کے دوران بتایا تھا ۔ ذرائع کا کہناہے کہ مبشر کھوکھر کو گولی مارنے والی مرکزی ملزم ناظم نے بابر سے شادی ہال کا راستہ پوچھا تھا ۔

یاد رہے کہ چند دن قبل صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں ملزم ناظم نے مبشر کھوکھر کو آنکھ میں گولی ماری تھی جس سے موقع پرہی جاں بحق ہو گئے ، تقریب میں جب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی وہیں موجود تھے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -