12ٹن منشیات سمگلنگ کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان 18سال بعد بے گناہ قرار

12ٹن منشیات سمگلنگ کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان 18سال بعد بے گناہ قرار
12ٹن منشیات سمگلنگ کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان 18سال بعد بے گناہ قرار

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) 18سال سے دردر کی ٹھوکریں کھانے والے دو ملزموں کو لاہور ہائیکورٹ سے انصاف مل گیا ، عدالت نے 12ٹن منشیات سمگلنگ کے الزام میں سزا یافتہ ملزموں کو بے گناہ قرار دے دیا۔

12ٹن منشیات کینیڈا سمگلنگ کے کیس میں دونوں افراد 18سال سے عدالتی کارروائیوں کا سامنا کر رہے تھے ، اس دوران سال 2008 میں ٹرائل کورٹ نے ملزم عبدالرحمان کو 15سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا ، شریک ملزم شفقت کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی تھی ۔

دونوں افراد کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی گئیں اور عدالت نے آج 18سال بعد دونوں ملزموں کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے مقدمے سے بری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کے خلاف کوئی قانونی شواہد نہیں اور الزامات ثابت نہیں ہو سکے ۔

عدالت نے مقدمے میں اشتہاری ملزم سے متعلق فیصلے میں کہا کہ اشتہاری ملزم جب بھی گرفتار ہو اس کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -