لاہور پولیس کی کارروائی، سابق ایم این اے کا بیٹا منشیات کے الزام میں گرفتار

لاہور پولیس کی کارروائی، سابق ایم این اے کا بیٹا منشیات کے الزام میں گرفتار
لاہور پولیس کی کارروائی، سابق ایم این اے کا بیٹا منشیات کے الزام میں گرفتار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی منور منج کے بیٹے سلمان منج کو منشیات خریدنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق کارروائی کے دوران منور منج سے شراب اور چرس بھی برآمد کی گئی ۔

سلمان منج کو اسلام پورہ کے علاقے میں بند روڈ پر کھوکھر بس سٹاپ کے قریب منشیات خریدتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سلمان منج کی گاڑی سے بھاری مقدار میں آئس، شراب اور چرس برآمد کی گئی ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا ۔

گرفتار کئے جانے والا ملزم سلمان منج پنجاب اسمبلی میں بطور سٹینو گرافر ملازم ہے۔ 

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -