وینا ملک نے ہونٹوں کی بوٹیکس سرجری کرالی 

وینا ملک نے ہونٹوں کی بوٹیکس سرجری کرالی 
وینا ملک نے ہونٹوں کی بوٹیکس سرجری کرالی 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی نامور اداکارہ اور ماڈل  وینا ملک نے چہرے کے ساتھ ہونٹوں کی بوٹیکس سرجری بھی کرالی ہے ۔

سرجری کرانے کے بعد وینا ملک کے چہرے میں واضح تبدیلیاں آئی ہیں ،  ہونٹوں کی بوٹیکس سرجری معروف ہالی ووڈ بزرگ اداکاراؤں نے بھی کرائی ہے ۔ انہوں نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کیساتھ شیئر کیں ۔

واضح رہے کہ 37 سالہ اداکارہ کا اصلی نام زاہدہ ملک ہے وہ راولپنڈی میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور مزاحیہ اداکارہ کی حیثیت سے کیا ، انہوں نے سال 2002 میں فلم تیرے پیار میں شان اور زارا شیخ کے ساتھ اداکاری کا آغاز کیا ،  ریلٹی شو بگ باس اور بھارت میں قابل اعتراض فوٹو شوٹ کرانے سمیت  وہ کئی تنازعات کا شکار رہیں ۔

بھارت میں ہی انہوں نے اپنے سالگرہ کے دن ایک منٹ میں سب سے زیادہ بوسے وصول کرنے کا ریکارڈ بنا کر گنیز بک میں اپنا نام شامل کرایا ، 137 افراد نے ایک منٹ میں ان کے ہاتھ پر بوسہ دیا ، وینا ملک نے یہ ریکارڈ بھارتی اداکار سلمان خان سے چھینا ، اس سے قبل یہ ریکارڈ  سلمان کے پاس تھا۔

وینا نے سال 2013 میں ایک تاجر اسد خٹک سے شادی کرلی ، ان کی یہ شادی پانچ سال تک چلی جس دوران ان کا ایک بیٹا بھی پیدا ہوا ، وینا نے سال 2018 میں اپنی طلاق کی تصدیق کی ۔ 

مزید :

تفریح -