جے ایس بینک فراڈ کیس،مبینہ ماسٹر مائنڈ ملزمہ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

جے ایس بینک فراڈ کیس،مبینہ ماسٹر مائنڈ ملزمہ سے متعلق اہم انکشافات سامنے ...
جے ایس بینک فراڈ کیس،مبینہ ماسٹر مائنڈ ملزمہ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جے ایس بینک کی دوبرانچز میں سونے اور رقم کے فراڈ کیس میں گرفتار مبینہ ماسٹر مائنڈخاتون ملزمہ کے بارے میں تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے  آگئے۔ تفتیشی ٹیم کی جانب سے دعوی ٰ کیا گیا ہے کہ ملزمہ رقم بٹورنے کے ساتھ بینک ملازمین کو بھی معقول حصہ دیتی رہی جبکہ ملزمہ نے رقم کے بڑے حصے سے سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری بھی کی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ ماسٹر مائنڈ خاتون برانچز میں عملے کو کچھ نہ کچھ جیب خرچ بھی دیتی تھی اور بینک ملازمین جعلساز خاتون سے بیش قیمت تحائف بھی لیتے رہے،ملزمہ نے بینک ملازمین کو 2 سے 3 لاکھ روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونز بھی گفٹ کئے۔ملزمہ نے بینک سے حاصل شدہ رقم سے بیش قیمت گاڑیاں بھی خریدیں جبکہ بینک کے گولڈ فنانس ایگزیکٹیوکو ملزمہ نے کار بھی تحفے میں دی،گلستان جوہربرانچ کی گرفتارخاتون منیجر کو بھی پلاٹ تحفے میں دیا جو کچھ روز بعد واپس لے لیا گیا۔

تفتیشی ٹیم نے مزید بتایا کہ بینک فراڈ کیس میں اب تک 14 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ ایک 24 سالہ نوجوان ملزم کے بینک اکاونٹ میں 24 لاکھ روپے موجود ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -