پشاور میں 13محرم تک دفعہ 144نافذ، کن کن چیزوں پر پابندی عائد کردی گئی؟ جانئے

پشاور میں 13محرم تک دفعہ 144نافذ، کن کن چیزوں پر پابندی عائد کردی گئی؟ جانئے
پشاور میں 13محرم تک دفعہ 144نافذ، کن کن چیزوں پر پابندی عائد کردی گئی؟ جانئے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارالحکومت میں یکم محرم الحرام سے 13 محرم تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی جبکہ ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اور کالے شیشوں پر بھی پابندی ہو گی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محرم کے دوران امن و امان برقراررکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، پشاور میں 13 محرم تک وال چاکنگ، رینٹ اے کار کاروبار اور پمپس کے علاوہ پیٹرول کی خرید وفروخت پربھی پابندی عائد ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں افغان مہاجرین کے داخلے، ہوٹلوں اور سرائے میں لوگوں کے ٹھہرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -