وفاقی حکومت انتہائی غیرمستحکم ، کسی وقت بھی الیکشن ہو سکتے ہیں ، بلاول بھٹو  کا اعلان 

وفاقی حکومت انتہائی غیرمستحکم ، کسی وقت بھی الیکشن ہو سکتے ہیں ، بلاول بھٹو  ...
وفاقی حکومت انتہائی غیرمستحکم ، کسی وقت بھی الیکشن ہو سکتے ہیں ، بلاول بھٹو  کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق کی حکومت اس وقت انتہائی غیر مستحکم ہے ، کسی وقت بھی الیکشن ہو سکتے ہیں ،ہم ہمیشہ الیکشن کی تیاری کرتے رہتے ہیں ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  سمجھ نہیں آتا کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی سے انہیں کیا تکلیف ہے ، ان کو تکلیف صرف اس بات کی ہے کہ پیپلزپارٹی دن رات محنت کر رہی ہے ، یہ نہ کراچی کیلئے خود کچھ کرنا چاہتے ہیں نہ ہمیں کرنے دے رہ ہیں ،  عوام دیکھ رہے ہیں ان کے مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ آصف زرداری نے مشرف کو بھگایا تھا ، ہم کپتان کو بھگائیں گے ، دورہ امریکہ کے دوران واشنگٹن نہیں گیا ، چند روز میں واشنگٹن کا دورہ کروں گا پھر ان کی چیخیں سنیں گے ،  کوئٹہ دھماکے بعد نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدہوناچاہیے، نیشنل ایکشن پلان پرعمل کرکے دہشت گردی کاخاتمہ کیاجاسکتاہے، عمران خان کودہشتگردی کےخلاف پالیسی پرجائزہ لیناہوگا، وفاق کوکشمیرسے لےکرفاٹا تک شکست دی۔

بلاول بھٹو نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ حکومت کونقصان پہنچاناہے توذ اتی سیاست سے نکلناپڑےگا،متحد اپوزیشن حکومت کونقصان پہنچاسکتی ہے،مولانافضل الرحمان کی بہت عزت کرتے ہیں،پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیناچاہتی تھی، پہلے بزداراورپھرعمران خان کیخلاف عدم اعتمادلاناہوگی، حکومت غیرمستحکم ہے عام انتخابات کسی وقت ہوسکتے ہیں اورہم تیاری کررہے ہیں،ملک میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی،پاکستان کے عوام پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں،بڑی شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکررہی ہیں،ثنااللہ زہری پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائے توبرابن جاتاہے، پیپلزپارٹی کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔

بلاول نے مزید کہا کہ ملک کے عوام نے دونوں جماعتوں کودیکھ لیاہے، وفاقی حکومت سندھ کےساتھ ناانصافی کررہی ہے، وفاقی حکومت نے اب تک ایک قطرہ پانی اورایک میگاواٹ بجلی نہیں دی،وفاقی حکومت نے سندھ اورکراچی کے عوام کونقصان پہنچایا، تبدیلی کااصل چہرہ بےروزگاری اورمہنگائی ہے، لاہورکے ترجمانوں کوکوئٹہ کی سیاست کاعلم نہیں۔

مزید :

قومی -