اسلام آباد کے مزید 2تعلیمی اداروں کو کورونا کیسز کے باعث سیل کرنے کا مراسلہ جاری

اسلام آباد کے مزید 2تعلیمی اداروں کو کورونا کیسز کے باعث سیل کرنے کا مراسلہ ...
اسلام آباد کے مزید 2تعلیمی اداروں کو کورونا کیسز کے باعث سیل کرنے کا مراسلہ جاری

  

اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت کے مزید دو تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز مارگلہ ایف سیون فور میں 7 کیسز جبکہ ماڈل سکول ایف 6 فور میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔متاثرہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد کو 14 دن کے لیے قرنطینہ میں رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اس ضمن میں ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باعث کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -