آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکہ کی اہم ترین شخصیت کا فون آگیا 

آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکہ کی اہم ترین شخصیت کا فون آگیا 
آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکہ کی اہم ترین شخصیت کا فون آگیا 

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ ٹیلیفون پر بات کی ہے جس میں امریکہ نے پاکستان کیساتھ تعلقات بہتر بنانے اور مشترکہ مفادات کے لیے تعاون جاری رکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دونوں نے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے باہمی اور مشترکہ اہداف پر تبادلہ خیال کیا۔افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

مزید :

قومی -