لاہور سے سیر کے لیے سوات جانے والی خواتین کو ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سوات کے علاقے مدین میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے لاہور سے آئی خواتین سیاحوں کو لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق سوات کے پر فضا مقام مدین کے علاقے قندیل میں موٹر سائیکل سواروں نے سیاحوں کی وین کو روک کر اسلحہ کے زور پر انہیں لوٹا۔ ڈاکو سیاحوں سے 9 عدد موبائل فون جبکہ خواتین سیاحوں سے 4 عدد سونے کی انگوٹھیاں لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سیاحوں کا تعلق لاہور سے بتایا جارہا ہے جوکہ کالام کی طرف سفر کر رہے تھے۔ سیاحوں سے لوٹ مار کا مقدمہ نامعلوم ملزموں کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔