روس میں کرپشن کی ایسی سزا تجویز کردی گئی کہ جان کر پاکستانی بھی اس کی خواہش کریں

روس میں کرپشن کی ایسی سزا تجویز کردی گئی کہ جان کر پاکستانی بھی اس کی خواہش ...
روس میں کرپشن کی ایسی سزا تجویز کردی گئی کہ جان کر پاکستانی بھی اس کی خواہش کریں

  

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)روس میں کرپشن کرنے والے کو گولی مارنے کی تجویز دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  روسی خلائی مشن کے عہدیدار  متری روگوزین نے ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلیے تجویز دی ہے کہ بدعنوانی میں ملوث ملزمان کو فائرنگاسکواڈ کے سامنے کھڑا کرکے گولیوں سے بھون دیا جائے۔روگوزین نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن نہ صرف ریاستی فنڈز کی چوری ہے بلکہ سیکیورٹی کی چوری بھی ہے جس سے روس کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہٰذا اس مجرم کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے۔

مزید :

بین الاقوامی -