فحش فلموں کے کیس میں شوہر کی گرفتاری کے بعد پہلی دفعہ شلپا شیٹی کے منظر عام پر آنے کا امکان، مگر کہاں؟ پتہ چل گیا

فحش فلموں کے کیس میں شوہر کی گرفتاری کے بعد پہلی دفعہ شلپا شیٹی کے منظر عام پر ...
فحش فلموں کے کیس میں شوہر کی گرفتاری کے بعد پہلی دفعہ شلپا شیٹی کے منظر عام پر آنے کا امکان، مگر کہاں؟ پتہ چل گیا
سورس: Instagram/theshilpashetty

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اپنے شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد سے منظرعام سے غائب ہیں۔ تاہم اب اس واقعے کے بعد پہلی بار وہ متوقع طور پر انسداد کورونا وائرس کے لیے چندہ جمع کرنے کے لیے منعقد ہونے والے ایک ایونٹ میں شریک ہونے جا رہی ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق شلپا شیٹی اپنے شوہر کی گرفتاری کے بعد سے دانستہ طور پر لوگوں کی نظروں سے دور رہ رہی تھیں۔ اب ان کی اس ایونٹ میں شرکت کی خبر گردش میں ہے جس میں ان کے علاوہ ایڈ شیران اور دیگر لوگ بھی شریک ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس ایونٹ میں بالی ووڈ فنکاروں کے علاوہ بین الاقوامی ستارے بھی شریک ہوں گے۔ شلپا اور ایڈ شیران کے علاوہ اس ایونٹ میں ارجن کپور، دیا مرزا، کرن جوہر، پرینیتی چوپڑا، سیف علی خان اور سارا علی خان و دیگر کی شرکت متوقع ہے۔ یہ ایونٹ 15اگست کو منعقد ہو رہا ہے جس سے حاصل ہونے والی رقم آکسیجن، وینٹی لیٹرز اور کورونا وائرس سے متعلق دیگر سازوسامان خریدنے پر خرچ کی جائے گی۔ واضح رہے کہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا پر الزام ہے کہ وہ اداکاراﺅں کو فلموں میں چانس دینے کا جھانسہ دے کر ان کی فحش فلمیں بنایا کرتے تھے اور آن لائن ایپلی کیشنز پر پوسٹ کیا کرتے تھے۔ اس کیس میں شلپا شیٹی سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

تفریح -