’او میرے جیجا جی‘ دو سالیوں کا اپنے ہونے والے جیجا کا ایسا شاندار استقبال کہ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

’او میرے جیجا جی‘ دو سالیوں کا اپنے ہونے والے جیجا کا ایسا شاندار استقبال کہ ...
’او میرے جیجا جی‘ دو سالیوں کا اپنے ہونے والے جیجا کا ایسا شاندار استقبال کہ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی
سورس: Screengrab

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان و بھارت میں جب بارات دلہن کے گھر پہنچتی ہے تو اس کا پرتپاک استقبال کیا جاتا ہے۔ عموماً دولہا اور باراتیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جاتی ہیں لیکن گزشتہ دنوں بھارت میں دو سالیوں نے اپنے ہونے والے ’جیجا‘ کا کچھ ایسا شاندار استقبال کیا کہ ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ ہوئی تو آن کی آن میں وائرل ہو گئی۔ ڈی این اے انڈیا کے مطابق جب بارات شادی کے مقام پر پہنچتی ہے تو دو خوبصورت لڑکیاں، جو کہ جیجا کی سالیاں ہوتی ہیں، بارات کے آگے معروف بالی ووڈ گیت ’او میرے جیجا جی‘ پر ایسا خوبصورت رقص کرتی ہیں کہ باراتیوں کے ساتھ دولہا بھی جھوم اٹھتا ہے۔

سالیوں کی اتنے خوبصورت انداز میں اپنے جیجا کا استقبال کرنے کی ویڈیو ’دی بھنڈاری پیلیس‘ کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اب تک اس ویڈیو کو 10لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اورصارفین کمنٹس میں سالیوں کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ان کے خوبصورت رقص کی بھی تعریف کر رہے ہیں۔اس پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان سالیوں کے رقص کی کوریو گرافر گگن شرما تھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -