برطانوی خاتون کو انٹرنیٹ پر محبت کی تلاش، ممکنہ محبوب سے پہلی ملاقات کے لیے پہنچی تو وہاں دراصل کون شخص موجود تھا؟ دیکھ کر پیروں تلے سے زمین نکل گئی

برطانوی خاتون کو انٹرنیٹ پر محبت کی تلاش، ممکنہ محبوب سے پہلی ملاقات کے لیے ...
برطانوی خاتون کو انٹرنیٹ پر محبت کی تلاش، ممکنہ محبوب سے پہلی ملاقات کے لیے پہنچی تو وہاں دراصل کون شخص موجود تھا؟ دیکھ کر پیروں تلے سے زمین نکل گئی
سورس: Pxhere (creative commons license)

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے انٹرنیٹ پر محبت تلاش کی اور جب پہلی ملاقات کے لیے پہنچی تو آگے ایسا شخص موجود تھا کہ دیکھ کر ایک جھٹکا لگ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی شہر لیور پول کی رہائشی اس خاتون کا نام ایما ہے جس کا ڈیڑھ سال قبل ہیری نامی شخص کے ساتھ بریک اپ ہوا تھا۔ ہیری اور ایما کا تعلق کئی سال تک رہا اور پھر اختلافات کی نذر ہو گیا۔

ہیری سے علیحدگی کے ڈیڑھ سال بعد ایما نے آن لائن ڈیٹنگ ایپلی کیشنز پر نئے پارٹنر کی تلاش شروع کی۔ بالآخر اس کی ایک شخص کے ساتھ ملاقات ہوئی اور دونوں میں کافی گاڑی چھننے لگی، جس پر انہوں نے ملاقات کا فیصلہ کیا۔ جب ایما طے شدہ جگہ پر پہنچی تو سامنے اس کی نئی ڈیٹ نہیں بلکہ پرانا بوائے فرینڈ ہیری بیٹھا ہوا تھا۔ ایما نے اس واقعے کے ایم ٹی وی کے معروف شو ’کیٹ فش یوکے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”میری اس نئی آن لائن ڈیٹ نے میر ادل جیت لیا تھا، وہ بہت اچھا انسان تھا اور میں اس کے ساتھ شادی کرنے کے لیے ذہنی طور پر تیارہو چکی تھی تاہم جب پہلی ڈیٹ پر پتا چلا کہ وہ میرا سابق بوائے فرینڈ ہیری تھا تو مجھے شدید جھٹکا لگا۔ ہیری نے جان بوجھ کر شناخت مخفی رکھ کے ایک بار پھر میرا دل جیتا اور مجھے اس کی یہ بات بہت پسند آئی۔ میں ایک بار پھر اس کی محبت میں گرفتار ہو چکی ہوں ۔“جارج نے اپنے اس جھوٹ کی وجہ بیان کرتے ہوئے شو میں بتایا کہ وہ کسی بھی صورت ایما کو واپس حاصل کرنا چاہتا تھا، چنانچہ اسے یہ آئیڈیا آیا کہ وہ شناخت بدل کر اس کا دل جیتنے کی کوشش کرے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -