شادی کے دن ہی دلہن کی موت لیکن کیسے؟ افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک دلہن شادی کے دن ہی ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلی گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 26سالہ اینجلیکا ڈھوندپ نامی یہ لڑکی ہائی سکول سے اس شخص کے ساتھ محبت کرتی تھی جس کے ساتھ اس کی شادی ہوئی۔ شادی کے بعد وہ استقبالیہ میں شرکت کے لیے کار میں جا رہی تھی کہ راستے میں شراب کے نشے میں دھت ایک ڈرائیور نے اینجلیکا کی گاڑی کو ٹکر مار دی جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوٹاہ کے شہر سالٹ لیک سٹی کی رہائشی اینجلیکا کی شادی 36سالہ میناﺅر گونزالیز رئی کے ساتھ ہوئی تھی۔ اینجلیکا شادی کے چند گھنٹے بعد جس کار میں اپنی استقبالیہ تقریب میں جا رہی تھی اسے اس کا 20سالہ کزن ڈرائیو کر رہا تھا۔ حادثے میں اس کا کزن معجزانہ طور پر محفوظ رہا، جسے کوئی سنجیدہ زخم بھی نہیں آیا تھا۔پولیس نے ان کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔