کیا واقعی امریکہ کی سمندری حدود میں خلائی مخلوق کا زیر آب اڈا موجود ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ منظر عام پر

کیا واقعی امریکہ کی سمندری حدود میں خلائی مخلوق کا زیر آب اڈا موجود ہے؟ تہلکہ ...
کیا واقعی امریکہ کی سمندری حدود میں خلائی مخلوق کا زیر آب اڈا موجود ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ منظر عام پر
سورس: TikTok/@briandanie1

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) خلائی مخلوق کے متعلق دو آراءپائی جاتی ہیں۔ جہاں کچھ لوگ اس کے وجود پر یقین رکھتے ہیں وہیں اکثریت اس سے انکاری ہے۔ اب ایک سازشی نظریہ ساز نے اس حوالے سے انتہائی تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق بریان ڈینیئل نامی اس سازشی نظریہ ساز نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی سمندری حدود میں خلائی مخلوق کا ایک زیرآب اڈا موجود ہے۔
بریان ڈینیئل بتاتا ہے کہ اس ساحل پر ایک بار ایک عجیب الخلقت چیز باہر نکل آئی تھی جسے حکومتی عہدیداروں نے گھیر رکھا تھا۔ بریان کا کہنا ہے کہ میں اس جگہ پر خلائی مخلوق کی تلاش کر رہا تھا جب ان کے اس زیرآب اڈے کے بارے میں مجھے علم ہوا۔ بریان نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں سیٹلائٹ سے لی گئی ایک تصویر بھی شامل کی ہے جس میں سمندر کی سطح پرپراسرار قسم کی تنصیبات دیکھی جا سکتی ہیں۔ بریان کہتا ہے کہ اگر آپ اس تصویر کو غور سے دیکھے تو اس جگہ کے درمیان میں ایک 27فٹ کا سوراخ ہے۔ کیا یہ وہ جگہ ہے جہاں سے خلائی مخلوق اندر جاتی اور ہماری نظروں سے خود کو چھپاتی ہے؟بریان نے ویڈیو میں ساحل پر آنے والی عجیب الخلقت چیز کی تصویر بھی شامل کی ہے، یہ مخلوق ساحل کی ریت پر بے حس و حرکت پڑی ہوتی ہے اور حکومتی عہدیدار اور سکیورٹی کے لوگ اس کے اردگرد کھڑے ہوتے ہیں۔ اس کے متعلق بریان دعویٰ کرتا ہے کہ یہ خلائی مخلوق کا فرد ہے جو بے حس و حرکت پڑا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر مردہ حالت میں پانی پر تیر کر ساحل پر آگیا تھا۔