عوام دوست پولیسنگ کا فروغ اور جرائم کی بروقت بیخ کنی ، آئی جی پنجاب نے انویسٹی گیشن پولیس کو بڑا حکم جاری کردیا 

 عوام دوست پولیسنگ کا فروغ اور جرائم کی بروقت بیخ کنی ، آئی جی پنجاب نے ...
 عوام دوست پولیسنگ کا فروغ اور جرائم کی بروقت بیخ کنی ، آئی جی پنجاب نے انویسٹی گیشن پولیس کو بڑا حکم جاری کردیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نےکہاہے کہ عوام دوست پولیسنگ کے فروغ اور جرائم کی بروقت بیخ کنی کیلئے فورس کی جدید تقاضوں کے مطابق بہترین پیشہ ورانہ تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے،پنجاب پولیس کو کرائم فائٹنگ فورس سے عوام دوست سروس میں تبدیلی کیلئے’سٹیزن سنٹرل پولیسنگ کانفرنس‘میں مکمل روڈ میپ تشکیل دیا جا چکا لہذا ٹریننگ اور انویسٹی گیشن شعبوں میں مزید بہتری کیلئےبطورخاص فوکس کیاجائےتاکہ پرفارمنس میں خاطر خواہ بہتری اورعوام دوست پولیس کاتشخص مضبوط سےمضبوط اوربہتر ہو ،ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن معیارتفتیش کی بہتری اور کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی بروقت تقسیم کی مانیٹرنگ کیلئےہر ماہ دو ریجنزکے دورے کریں،ریجنل اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں ۔

سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اعلی سطح اجلاس کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کا کہنا تھا کہ جرائم کی شرح کو کم سےکم کرنےکاواحد طریقہ بہترین تفتیش سے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوانا ہے لہذا جرائم کی فری رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ مقدمات کے ورک آؤٹ کی شرح کو بھی بہتر سے بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ تمام اضلاع کے شعبہ انویسٹی گیشن میں اضافی اہلکاروں کی تعیناتی بارے تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کی جائے اور جس ضلع میں مطلوبہ تعداد میں اہلکارابھی تک تعینات نہیں ہوئے وہاں ایک ہفتے کے اندر نفری کو پورا کیا جائے اور تاخیر کے ذمہ داران سے وضاحت لی جائے،پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد سازی کے فروغ کیلئے پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے علاوہ سٹیزن فیڈ بیک کی روشنی میں فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثرا ستعمال سے شروع کئے گئے پراجیکٹس کی افادیت برقرار رہے اور نئے فیچرز کی بدولت ان میں اضافہ ہوتا رہے۔

 آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئےکہاکہ ٹریننگ ماڈیولز میں مزید بہتری کیلئے ٹریننگ اداروں کے پرنسپلز کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کئے جائیں اور زیر تربیت اہلکاروں کو تربیتی کورسز کے ساتھ پبلک ڈیلنگ اور سٹریس مینجمنٹ کے حوالے سے خصوصی کورسز کروائے جائیں،جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس ٹیموں کو اپنا کردار مزید فعال ہو کر ادا کرنا ہوگا جبکہ کنوکشن ریٹ میں بہتری کیلئے سپروائزری افسران اپنا کردار مزید موثر بنائیں، وکٹم فرینڈلی پولیسنگ کے نظرئیے پربطور خاص فوکس کیا جائے اور خوش اخلاقی اور بہتر رویے سے پولیس اور شہریوں کے درمیان باہمی روابط کو بہتر سے بہتر بنائیں ۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو،ایڈیشنل آئی جی ویلفیئراینڈ فنانس فاروق مظہر، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان ، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل سکھیرا، ڈی آئی جی کرائمز/انویسٹی گیشن شارق کمال صدیقی ، اے آئی جی ڈویلپمنٹ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءاور اے آئی جی آپریشن سید ذیشان رضاسمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -