سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی سمز بند کروانے کے لئے نادرا کو خط لکھ دیا

سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی سمز بند کروانے کے لئے نادرا کو ...
سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی سمز بند کروانے کے لئے نادرا کو خط لکھ دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی سمز بند کرنے کے لئے نادرا حکام کو خط لکھ دیا ہے۔

خط کے مطابق جو شہری 31 اگست تک ویکسین نہیں لگوائیں گے ان کی سمز بند کردی جائیں گی۔ڈی ایچ او سینٹرل ڈاکٹر مظفر اوڈھو کے مطابق 31 اگست تک جس نے ویکسین نہیں لگوائی اس کی سم بند ہوجائے گی۔انکا کا کہنا تھا کہ  افسوس ہے لوگ سم بند ہونے کے ڈر سے ویکسین لگوانے آرہے تھے۔اب تک صوبے میں 80 لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

مزید :

قومی -