کشمیر پریمیئر لیگ،مظفر آباد ٹائیگرز بمقابلہ کوٹلی لائنز کے سنسنی خیز میچ کا فاتح کون رہا؟ آپ بھی جانیں
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مظفر آباد ٹائیگرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہائی سکورنگ میچ میں کوٹلی لائنز کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔
مظفر آباد ٹائیگرز نے 196رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔مظفر آباد ٹائیگرز نے 196 رنز کے تعاقب میں اننگز کا جارحانہ آغاز کیا مگر اوپننگ بلے باز تیمور سلطان چار رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،تاہم ان کے ساتھ اوپننگ کے لیے آئے ذیشان اشرف نے ٹورنارمنٹ کی پہلی سینچری سکور کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔ ذیشان اشرف نے 62 گیندوں پر 107 رنز بنائے جس میں 18 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
کوٹلی لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 195 رنز بنائے تھے۔کوٹلی لائنز کی جانب سے آصف علی 67اور سید عبداللہ رافع 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔