جھنگ میں کارپٹ روڈ کی تعمیر میں ناقص میڑیل استعمال ہونے کا انکشاف ، ایم پی اے معاویہ اعظم نے ایسا کام کردیا کہ ہر کوئی دنگ رہ جائے 

جھنگ میں کارپٹ روڈ کی تعمیر میں ناقص میڑیل استعمال ہونے کا انکشاف ، ایم پی اے ...
جھنگ میں کارپٹ روڈ کی تعمیر میں ناقص میڑیل استعمال ہونے کا انکشاف ، ایم پی اے معاویہ اعظم نے ایسا کام کردیا کہ ہر کوئی دنگ رہ جائے 

  

جھنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جھنگ میں ایوب چوک سے سرگودھا روڈ تک بننے والی مرکزی شاہراہ کی تعمیر میں  ناقص میٹریل کے استعمال کے انکشاف پر پی پی 126 جھنگ سے رکن پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم طارق نے سخت ایکشن لیتے ہوئے نئی بننے والی سڑک پر کھدوائی کروا کے ٹھیکدار کو نئے سرے سے کارپٹ روڈ تعمیر کرنے کی ’سزا ‘ دے کر نئی مثال قائم کردی ،شہریوں نے جھنگ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے اور شہر میں صفائی ستھرائی کے منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا معاویہ اعظم نے حقیقی طور پرفرزندِ جھنگ ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ شہر میں سیوریج کے مسائل نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنائی ہوئی تھی تاہم جھنگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی میں راہ حق پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مولانا معاویہ اعظم طارق نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے نئے سیوریج نظام کی نہ صرف منظوری کروا لی ہے بلکہ جھنگ کی تعمیر و ترقی کے لئے کثیر فنڈ بھی منظور ہوا ہے جس سے گلی محلوں میں سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ مرکزی شاہراؤں کو کارپٹ روڈز میں بدلا جا رہا ہے ۔ 

واضح رہے کہ پی پی 126 سے پنجاب بھر میں ریکارڈ ووٹوں سے ایم پی اے منتخب  ہونے والے نوجوان عالم دین مولانا معاویہ اعظم طارق نے اپنے حلقے میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور شہر کی تاریخ میں وہ پہلے ایم پی اے ہیں جو راتوں کو اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کی صفائی ستھرائی کے ساتھ گٹروں کا گند بھی اپنی نگرانی میں نکلوا رہے ہیں ۔

جھنگ صدر کے چھوٹے سے محلے میں قیام پذیر مولانا معاویہ اعظم طارق نے نئے اسلامی سال کے آغاز میں ایوب چوک سے سرگودھا روڈ روڈ تک بننے والی نئے کارپٹ روڈ میں ناقص میٹریل استعمال ہونے کے انکشاف پر سڑک اکھڑوا دی ہے اور متعلقہ ٹھیکدار کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی عوام کے پیسے پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،متعلقہ ٹھیکدار نے کارپٹ روڈ بنانے کے پیسے لئے ہیں تو اسے اس سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -جھنگ -