سندھ حکومت نے عوام سے زیر زمین پانی نکالنے پر ٹیکس لینے کی تیاری پکڑ لی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گھرگھر پانی پہنچانے اور واٹر ٹینکر مافیا کو لگام ڈالنے میں ناکام سندھ حکومت نے عوام سے زیر زمین پانی نکالنے پر ٹیکس لینے کی تیاری کرلی۔جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں زیر زمین پانی نکالنے پر ٹیکس لینےکی تجویز آئی،کابینہ نے فیصلہ کیا کہ زیرزمین پانی نکالنے پر ایک روپیہ فی لیٹر ٹیکس لیا جائےگا۔تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ کیسے طے کیا جائے گا کہ کسی شخص نے زمین سے کتنی مقدار میں پانی نکالا اور ٹیکس وصولی کا طریقہ کار کیا ہوگا۔