عدالت نے شہباز گل کا2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

عدالت نے شہباز گل کا2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا
عدالت نے شہباز گل کا2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نےشہباز گل کا 2روز ہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے ، جبکہ پولیس نے ان کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ۔

نجی ٹی وی "سماء "کے مطابق شہباز گل کو "بغاوت پر اکسانے "کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جس کی شہباز گل کے وکیل نے مخالفت کی جس کے بعد عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور اب فیصلہ سنا دیا گیا ہے جس میں پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کی گئی ہے لیکن ریمانڈ 14 دن کی بجائے صرف 2 روز کا دیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے کہ انہوں نے یہ سب کس کے کہنے پر کہا ؟ اور جس مسودے سے ملزم سب کچھ بول رہے تھے وہ مسودہ بھی ان سے ریکور کرنا ہے ، جبکہ ان کا موبائل بھی فی الحال نہیں ملا جس کو ریکور کرنا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -