کورونا کے وار جاری،گزشتہ روز 352 افراد میں وائرس کی تصدیق  

کورونا کے وار جاری،گزشتہ روز 352 افراد میں وائرس کی تصدیق  
کورونا کے وار جاری،گزشتہ روز 352 افراد میں وائرس کی تصدیق  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں ،گزشتہ روز 352 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو ئی ہے ،جبکہ 153افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 325 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 352 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اعدادو شمار کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.64 فیصد ریکارڈ کی گئی ہےاور گزشتہ روز مہلک وائرس سے کوئی اموات نہیں ہوئی ۔