پنجاب پولیس میں 3 ڈی پی اوز سمیت 8 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

پنجاب پولیس میں 3 ڈی پی اوز سمیت 8 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے
پنجاب پولیس میں 3 ڈی پی اوز سمیت 8 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب پولیس میں تین ڈی پی اوز سمیت  8 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ، ڈی پی او اوکاڑہ محمد حسن اقبال کی خدمات انٹیلی جنس بیورو کے سپرد کر دی گئیں ۔

نجی ٹی وی "ہم نیوز" کے مطابق  ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس پی یو طارق عزیز ڈی پی او سرگودھا تعینات کر دیے گئے جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ خالد محمود تبسم کو ڈی پی او اوکاڑہ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ ڈی پی او سرگودھا بلال ظفر شیخ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی او لاہور جبکہ تقرری کے منتظر ڈاکٹر فہد احمد کو ڈی پی او جہلم تعینات کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی انٹرنل اکاؤنٹ ایبلٹی برانچ سرگودھا نیلوفر حیات کو ایس ڈی پی او بھلوال تعینات کیا گیا جبکہ ایس ڈی پی او بھلوال محمد نواز کو سی پی او  آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

ڈی پی او جہلم عامر خان نیازی کو بھی  سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -