پی ٹی آئی کی 9حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی درخواست مسترد

پی ٹی آئی کی 9حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی درخواست مسترد
پی ٹی آئی کی 9حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کی فوری معطلی کی استدعا مسترد کر دی پاکستان تحریک انصاف کی فوری معطلی کی استدعا مستردکر دی ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی ، فاضل جج نے سوال کیا کہ الیکشن شیڈول معطل کرنے کا کیا قانونی جواز ہے  ؟ ،الیکشن کمیشن کے پاس نشستیں خالی  ہونے کا معاملہ آیا تو انہوں نے شیڈول دے دیا ، جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم  تو پہلے دن سے الیکشن مانگ رہے ہیں لیکن سب نشستوں پر ایک ساتھ کرائیں ،جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 16اگست کو اس معاملے کو دیکھیں گے،اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے  عدالت نے الیکشن کمیشن سے 16اگست کو جواب طلب کر لیا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -