ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس ایچ او کی گاڑی پر دستی بم حملہ، جوابی کارروائی میں 2دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایس ایچ او کلاچی کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس پر جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔
نجی ٹی وی "جیونیوز "کے مطابق ڈی آئی خان میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں ایس ایچ او کلاچی محفوظ رہے جبکہ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے،یاد رہے کہ 2 روز قبل سوات میں بھی دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی پیر سید زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔