کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کے مشرق اور شمالی مشرقی حصے میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ،  ملیر ، قائد آباد ، یونیورسٹی روڈ ، سکیم  33 ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، سپر ہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہو رہی ہے ۔  کلفٹن ، ڈیفنس ، کورنگی اور لاندھی کے  علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

 نجی ٹی وی کے مطابق شہر قائد میں بارش کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ سمندر میں شدید طغیانی کا بھی امکان ہے ۔

مزید :

قومی -ماحولیات -علاقائی -سندھ -کراچی -