نئی حلقہ بندیاں تو ہو چکیں ، سپریم کورٹ، نوٹیفکیشن کو چیلنج کرینگے ، نئی درخواست کی مہلت دیں، وکیل پی ٹی آئی 

نئی حلقہ بندیاں تو ہو چکیں ، سپریم کورٹ، نوٹیفکیشن کو چیلنج کرینگے ، نئی ...
نئی حلقہ بندیاں تو ہو چکیں ، سپریم کورٹ، نوٹیفکیشن کو چیلنج کرینگے ، نئی درخواست کی مہلت دیں، وکیل پی ٹی آئی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  سپریم کورٹ میں ملک میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ  آپ نےنئی حلقہ بندیاں رکوانےکیلئےدرخواست دی تھی، نئی حلقہ بندیاں توہوچکی ہیں۔

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے   وکیل فیصل چودھری پیش ہوئے ،  عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے نئی حلقہ بندیوں کیلئے درخواست دی تھی مگر نئی حلقہ بندیاں تو ہو چکی ہیں،  وکیل پی ٹی آئی نے بتایا کہ  3 اگست کو حتمی نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکاہے ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ پھر آپ نئی درخواست دیں گے یا اسی میں ترمیم کرینگے؟۔

وکیل پی ٹی آئی فیصل چودھری نے کہا کہ  حلقہ بندیاں آئین اورقانون کےمطابق نہیں، آئین وقانون کیخلاف نوٹیفکیشن کوئی معنی نہیں رکھتا، ہم  نئی حلقہ بندیوں اورنوٹیفکیشن کوچیلنج کریں گے، نئی درخواست دائرکرنےکیلئےمہلت دی جائے۔

عدالت نے  سماعت غیرمعینہ مدت کیلئےملتوی کردی۔

مزید :

قومی -