الحمراء کی عمارت پر آویزاں قومی پرچم عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا

الحمراء کی عمارت پر آویزاں قومی پرچم عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا
الحمراء کی عمارت پر آویزاں قومی پرچم عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) الحمراء کی عمارت پر یوم آزادی کی مناسبت سے آویزاں قومی پرچم عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

الحمراء میں یوم آزادی کی مناسبت سے 30فٹ لمبا اور 64فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا۔سربراہ الحمراء فرحت جبیں کے مطابق   الحمراء کی عمارت پر آویزاں پرچم دیکھنے والوں میں ملی جذبہ اُجاگر کررہا ہے، الحمراء نئی نسل کو اپنی پرچم کی عز ت و احترام اور تقریم کا درس دے رہا ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء فرحت جبیں نے کہا کہ الحمراء کی یہ کاوش ٗ پاکستانیوں میں اپنی آزادی کی قدر کرنے کی تحریک پید ا کرتی ہے، ہمارا پرچم دُنیا میں اپنی عمدگی و خوبصورتی میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -