پشاور میں بھی ٹیلنٹ ہنٹ ٹینس کے ٹرائلز کر رہے ہیں، 400 سے زائد بچوں نے رجسٹریشن کی ہے ، اعصام الحق
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ٹینس سٹار عصام الحق ٹیلنٹ ہنٹ ٹینس کے ٹرائلز کیلئے پشاور میں موجود ہیں جہاں وہ بچوں کا ٹرائل کر رہے ہیں ، اعصام الحق نے کہا کہ لاہور اوراسلام آباد کے بعد آج پشاور میں ٹیلنٹ ہنٹ ٹینس کے ٹرائلز کررہے ہیں،ٹینس پرگرام میں 400 سے زائد بچوں نے رجسٹریشن کی ہے۔
اعصام الحق نے کہا کہ مجھے نہیں علم تھا کہ ٹینس کو پشاور کے لوگ بھی بہت پسند کرتے ہیں، پروگرام کے تحت نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کا موقع دے رہے ہیں، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد پلیئرز کو آگے انٹرنیشنل گیمز کھیلنے کا موقع فراہم کرنا ہے، پروگرام سے کھلاڑیوں کو سلیکٹ کرکے ان کے وظائف بھی دینگے۔
خیال رہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ ٹینس پروگرام سے متعلق اعصام الحق نے بتایا تھا کہ پاکستان میں ٹینس کی بہتری کے لیے چار،پانچ سال سے سوچ رہا ہوں اوراب پاکستان بھر میں پہلا ٹینس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا ہے، جلد پاکستان کے لیے اچھے ٹینس پلیئرڈھونڈے جائیں گے۔
اعصام الحق نے بتایا کہ جب تک ٹینس کے لیے فنڈز نہیں دئیے جائیں گے اچھے طریقےسے کام نہیں کیا جاسکتا۔