ٹی وی کیمرا مین پر تشدد کا معاملہ ،پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا 

ٹی وی کیمرا مین پر تشدد کا معاملہ ،پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمہ ...
ٹی وی کیمرا مین پر تشدد کا معاملہ ،پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے بنی گالہ میں نجی ٹی وی کے کیمرا مین پر تشدد کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق تھانہ بنی گالہ پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلا ف ایف آئی آر در ج کر لی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے کیمرا مین پر تشدد کیا اسے تھپڑ مارے اور کیمرابھی توڑ ڈالا ، جبکہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کھڑے دیکھتے رہے،ایف آئی آر نجی ٹی وی چینل کے کیمرا مین کی مدعیت میں درج کی گئی ہے .

مزید :

قومی -