بالی ووڈ ایکٹریس شہناز گل نے سلمان خان کی فلم سے نکالے جانے کی خبروں کی تردید کر دی

بالی ووڈ ایکٹریس شہناز گل نے سلمان خان کی فلم سے نکالے جانے کی خبروں کی تردید ...
بالی ووڈ ایکٹریس شہناز گل نے سلمان خان کی فلم سے نکالے جانے کی خبروں کی تردید کر دی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی  ووڈ اداکارہ شہناز گل کا  سلمان خان کی فلم سے نکالے جانے کی خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہنا تھا کہ ایسی خبریں روز میری ہنسی کا باعث بنتی ہیں۔

شہناز گل نے انسٹاگرام پر سٹوری پوسٹ کی اور سلمان خان کی فلم سے نکالے جانے کی تمام خبروں کی تردید کی،اداکارہ نے فلم اور سلمان خان کا نام لیے بغیر لکھا کہ "اس قسم کی افواہیں روزانہ میرے ہنسنے کی وجہ بنتی ہیں، میں انتظار کر رہی ہوں کہ لوگ جلد یہ فلم دیکھیں اور اس فلم میں مجھے بھی"۔

 شہناز گِل سوشل میڈیا پر اپنی یہ سٹوری شیئر کیے جانے سے قبل سلمان خان کو سوشل میڈیا پر فالو بھی نہیں کر رہی تھیں جب کہ اب وہ دوبارہ اداکار کو فالو کرنے لگی ہیں تاہم سلمان خان نے تاحال شہناز کو ان فالو کیا ہوا ہے۔

مزید :

تفریح -