پی ٹی آئی کےمنہ کواقتدارکاخون لگ چکاہے، یہ کسی کو بخشنے کو تیار نہیں ، عظمیٰ بخاری

 پی ٹی آئی کےمنہ کواقتدارکاخون لگ چکاہے، یہ کسی کو بخشنے کو تیار نہیں ، عظمیٰ ...
 پی ٹی آئی کےمنہ کواقتدارکاخون لگ چکاہے، یہ کسی کو بخشنے کو تیار نہیں ، عظمیٰ بخاری

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  پی ٹی آئی کے منہ کو اقتدار کا خون لگ چکا ہے ، یہ اب کسی کو بخشنے کو تیار نہیں ،  سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہینڈلرز نے بتایا وہ ہدایات کہاں سے لے رہے تھے ۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کیخلاف جو زبان استعمال کی اسےبرداشت کیاگیا، طیارہ حادثےپرقوم سوگوارتھی لیکن پی ٹی آئی ٹرینڈچلوارہی تھی، عمران خان کاایجنڈا فتنہ اورفساد پیداکرناہے، یہ شہبازگل کاانفرادی فعل نہیں،پی ٹی آئی کاپالیسی بیان تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کی بدمعاشی سےڈرنےوالےنہیں، عمران خان نےبچوں میں نفرت کابیج بودیا، ہیلی کاپٹر حادثے پر پوری قوم افسردہ ہے، عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ  کیخلاف زبان استعمال کی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -