شوبز میں قدم رکھنے والے خوشحال خان تنقید کی زد میں آگئے

شوبز میں قدم رکھنے والے خوشحال خان تنقید کی زد میں آگئے
شوبز میں قدم رکھنے والے خوشحال خان تنقید کی زد میں آگئے
سورس: @instagram/khushhalk

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نئے اداکار خوشحال خان انڈسٹری کو قدم رکھتے ہی مرکزی  کردار ملنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار خوشحال خان کو تمام اچھے چینلز کے پرائم ٹائم ڈراموں کی لئے اچھے کردار ملتے رہے ہیں۔ حال ہی میں اداکار صبور علی کے ساتھ ڈرامہ سیریل مشکل میں نظر آرہے ہیں۔ جس کی کاسٹ میں صبور علی کے ساتھ زینب شبیر اور ہمایوں اشرف بھی شامل ہیں۔ان دنوں ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے" مشکل" میں معروف اداکار ہمایوں اشرف کی پوسٹر سے عدم موجودگی اور مرکزی اداکار کے طور پر خوشحال خان کی تصویر نے مداحوں کے اند ر کئی سوالات اٹھا دئےے۔ہمایوں کے مداحوں اور چند سوشل میڈیا پورٹلز کا کہنا ہے کہ خوشحال خان"اقربا پروری"کا نتیجہ ہیں اور کسی مشہور اداکا ر کے بھتیجے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اچھے کردار مل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسی کوئی بات حقیقت نہیں البتہ حقیقت اس کے برعکس ہے اداکار خوشحال خان ایک ابھرتے ہوئے اداکار جبکہ ایک ماڈل ہیں جن کا شوبز سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا۔تاہم انہوں نے چند سال قبل ماڈلنگ کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھااور مشہور برانڈز گل احمد اور "آؤٹ فٹرز" سمیت بھارتی ڈیزائنر "ابھینو مشرا" کے برانڈ کیلئے ماڈلنگ کرنے کے بعد مشہور ہوئے جس کے بعد انہیں "ہم اسٹائل ایوارڈ "کیلئے بھی منتخب کیا جا چکا ہے۔

مزید :

تفریح -