خاتون پر تشدد کے الزام میں گرفتار بی جے پی کے مبینہ ورکر نے مضروبہ کو اپنی بہن جیسی قرار دے دیا

خاتون پر تشدد کے الزام میں گرفتار بی جے پی کے مبینہ ورکر نے مضروبہ کو اپنی بہن ...
خاتون پر تشدد کے الزام میں گرفتار بی جے پی کے مبینہ ورکر نے مضروبہ کو اپنی بہن جیسی قرار دے دیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نریندر مودی کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک ورکر شری کانت تیاگی کو گزشتہ روز نوائیڈا میں ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزا میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اب شری کانت تیاگی کا اس خاتون کے متعلق کہنا ہے کہ ”وہ خاتون میری بہنوں جیسی ہے۔ میرے مخالفین اس معاملے کو سیاسی رنگ دے کر مجھے نیچا دکھانا چاہتے ہیں۔“

انڈیا ٹوڈے کے مطابق شری کانت تیاگی کو جب پولیس عدالت لیجا رہی تھی، تب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس نے کہا کہ ”میں اس واقعے پر ندامت کا اظہار کرتا ہوں۔ وہ میری بہنوں جیسی ہے۔ یہ واقعہ سیاسی بنیادوں پر اچھالا جا رہا ہے، جس کا مقصد میری سیاست کو ختم کرنا ہے۔ “

واضح رہے کہ تیاگی نے اس خاتون کو نوائیڈا کی ایک رہائشی عمارت میں تشدد کا نشانہ بنایا اور غلیظ گالیاں دیں۔تیاگی اس عمارت میں کچھ درخت لگا رہا تھا، جس کی خاتون نے مخالفت کی، کیونکہ وہاں شجرکاری کی اجازت نہیں تھی۔ اس پر تیاگی بھڑک اٹھا اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد وہاں سے فرار ہو گیا۔ اسے گزشتہ روز اترپردیش کے ضلع میرٹھ سے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے عدالت نے انہیں 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -