مندر سے چندے والے ڈبے کی چوری، چور واردات سے پہلے پوجا کرتا رہا

مندر سے چندے والے ڈبے کی چوری، چور واردات سے پہلے پوجا کرتا رہا
مندر سے چندے والے ڈبے کی چوری، چور واردات سے پہلے پوجا کرتا رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک مندر سے چور ’دان پاتر‘ (چندے والا ڈبہ)لے اڑا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیاپردیش کے شہر جبل پور میں پیش آیا ہے جہاں ایک ننگ دھڑنگ چور مندر میں داخل ہوتا ہے اور پہلے کھڑے ہو کر مورتی کی پوجا کرتا ہے اور پھر وہاں رکھا دان پاتر چوری کرکے فرار ہو جاتا ہے۔
مندر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور نے اپنا منہ کپڑے سے چھپا رکھا ہوتا ہے تاہم اس نے شرٹ نہیں پہن رکھی ہوتی۔ اس ویڈیو پر کمنٹس میں جہاں لوگ غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں، وہیں کچھ صارفین اس چور کے ساتھ ہمدردی بھی ظاہر کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ چور کا حلیہ بتاتا ہے کہ وہ بہت ضرورت مند ہے اور جس طرح اس نے پہلے کھڑے ہو کر پرارتھنا کی، اس سے اس کی ایمانداری جھلکتی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by India Today (@indiatoday)


فرح مشرا نامی ایک صارف نے کمنٹس میں لکھا ہے کہ ”یہ آدمی کی بقاءکا مسئلہ لگتا ہے۔“نذیر نامی شخص نے لکھا ہے کہ ”لگتا ہے یہ شخص بہت غریب اور بے یارومددگار ہے۔ اسی لیے اس نے مندر میں چوری کی۔“میگی نامی صارفن نے لکھا ہے کہ ”یہ ایک ایماندار شخص لگتا ہے۔“