منڈپ میں بیٹھے دولہا دلہن کی لڑائی، ویڈیو بھی سامنے آگئی

منڈپ میں بیٹھے دولہا دلہن کی لڑائی، ویڈیو بھی سامنے آگئی
منڈپ میں بیٹھے دولہا دلہن کی لڑائی، ویڈیو بھی سامنے آگئی
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کٹھمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کی رسومات کے دوران دولہا دلہن کی ہنسی مذاق پر مبنی ویڈیوز تو منظرعام پر آتی رہتی تھیں، تاہم گزشتہ دنوں نیپال سے ایک دولہا دلہن کی لڑائی کی ایسی ویڈیوسامنے آئی ہے کہ دیکھنے والے ہکا بکا رہ گئے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس ویڈیو میں دولہا دلہن کی ہندو انہ طرز کی شادی ہو رہی ہوتی ہے اور دولہا دلہن منڈپ پر بیٹھے ایک طرح کی رسم ادا کر رہے ہوتے ہیں۔


اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن دولہا کے منہ پر کوئی چیز لگانے کی کوشش کرتی ہے، جس کے جواب میں فوراً دولہا اپنا ہاتھ دلہن کی طرف بڑھاتا ہے جس پر دلہن اٹھ کر دولہا سے گتھم گتھا ہو جاتی ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دولہا دلہن میں کیا چیز لڑائی کا سبب بنتی ہے اور آیا یہ لڑائی کسی رسم کا حصہ تھی یا دولہا دلہن سچ مچ لڑ پڑتے ہیں۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گیہ یہ چند سیکنڈ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔