اداکارہ عائزہ خان نے شوہر دانش تیمور کے بغیر کزنز کے ساتھ شادی کی سالگرہ امریکہ میں منالی

اداکارہ عائزہ خان نے شوہر دانش تیمور کے بغیر کزنز کے ساتھ شادی کی سالگرہ ...
اداکارہ عائزہ خان نے شوہر دانش تیمور کے بغیر کزنز کے ساتھ شادی کی سالگرہ امریکہ میں منالی
سورس: Instagram/ayezakhan.ak

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی شادی کی ساتویں سالگرہ امریکہ میں اپنی کزنز کے ساتھ منائی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق عائزہ خان نے امریکی ریسٹورنٹ ’دی بلیو ایلیفنٹ‘ میں اپنی کزنز کے ہمراہ شادی کی سالگرہ منائی اور اس مختصر سی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)


ان تصاویر کو دیکھ کر عائزہ خان کے مداح متجسس ہو گئے کہ عائزہ خان کے شوہر اداکار دانش تیمور کسی ایک تصویر میں بھی نظر نہیں آ رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق عائزہ خان اپنی فیملی کے ہمراہ امریکہ میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔جہاں ان کی کزنز نے بھی شادی کی سالگرہ کی اس تقریب کا انعقاد کیا۔ اس پذیرائی پر سوشل میڈیا پوسٹس میں عائزہ خان نے اپنی کزنز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

مزید :

تفریح -