کامن ویلتھ گیمز کیلئے جانے والے دو پاکستانی باکسرز غائب

کامن ویلتھ گیمز کیلئے جانے والے دو پاکستانی باکسرز غائب
کامن ویلتھ گیمز کیلئے جانے والے دو پاکستانی باکسرز غائب

  

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے میلے میں شرکت کیلئے جانے والے دو پاکستانی باکسرز غائب ہوگئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  باکسر سلیمان بلوچ اور نذیراللہ انگلینڈ میں لاپتہ ہوگئےہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کی دستاویزات حکام کے پاس ہی موجود ہیں۔ ان کی اپنے ساتھیوں سے آخری ملاقات منگل کو ناشتے کے وقت ہوٹل میں ہوئی تھی۔ ، دن  12 بجے ایئرپورٹ روانگی کے لیے تمام پلیئرز  نے   اپنے کوچز  کو رپورٹ کرنا  تھا  تاہم دونوں باکسرز غائب تھے۔ ان کے کمرے کا دروازہ توڑا گیا تو سامان اندر پڑا تھا لیکن دونوں غائب تھے۔

باکسرز کے لاپتا ہونے پر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن (پی او اے)  نے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ آرمی سپورٹس بورڈ کے سیکریٹری کرنل صدف اکرم،کرنل ناصر تونگ سمیت سپورٹس بورڈ کا ایک نمائندہ بھی  کمیٹی میں شامل ہوگا۔

مزید :

کھیل -